اٹک میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

اٹک میں جنڈ کے قریب جھمٹ روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں جنڈ کے قریب جھمٹ روڈ پرہائی ایس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ہائی ایس کی بریک فیل ہونے کےباعث پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post اٹک میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email