15 منٹ میں 100 فیصد چارجنگ کر نے والا فون متعارف

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شپ ریڈمی 11 سیریز کے 3 فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11، نوٹ 11 پرو اور نوٹ 11 پرو پلس کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس

یہ فون کافی حد تک 11 پرو سے ملتا جلتا ہے یعنی 6.67 انچ کی ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر ڈیمینسٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

 اس فون کی خاص بات کیا ہے؟

اس فون کی خاص بات اس کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون محض 15 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوسکتا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو اور پرو پلس بھی 11 نومبر سے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہےکہ نوٹ 11 پرو پلس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1899 یوآن (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 126 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2099 یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2299 یوآن (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

 

The post 15 منٹ میں 100 فیصد چارجنگ کر نے والا فون متعارف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email