پاک بحریہ کی ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی مشق ”نصرت“ میں شرکت

پاک بحریہ نے ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی مشق ”نصرت“ میں شرکت کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منعقدہ کثیر الملکی مشق میں مختلف ممالک بشمول آذربائیجان، بنگلہ دیش، بیلجیم، بلغاریہ، جرمنی، عراق، لیبیا، عمان، کوریا، رومانیہ اور تنزانیہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق میں زیرِ آب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور سمندر میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے سے متعلق آپریشنز شامل تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشق کا مقصد دیگر ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے دستے کی مشق میں شرکت سے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور تعلقات کو فروغ ملے گا۔

The post پاک بحریہ کی ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی مشق ”نصرت“ میں شرکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email