حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین معاملات طے پا گئے

حکومت اور کالعدم جمات تحریک لبیک کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے مابین معاہدہ طے پا گیا ، حکومت مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان جلد کرے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،مفتی منیب اور علی محمد خان معاہدے کے حوالے سے اعلان کرینگے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کچھ دیر بعد معاہدے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علماء کرام نے وزیراعظم سے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں ، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا ، ماضی میں کسی وزیراعظم کو اس موضوع پر بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی،  دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہ کرنے سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عشق رسولﷺ صرف تحریک لبیک نہیں سارے مسلمانوں میں موجود ہے ، حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی ، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی ، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء کرام نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراضات کیے اور ان کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔

The post حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین معاملات طے پا گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email