اسلام آباد: کورونا کیسز میں کمی ، انتظامیہ نے پابندیاں ختم کر دیں

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث انتظامیہ نے تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے تمام کاروباری سرگرمیاں کورونا ایس او پیز کے تحت ختم کر دی ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے ہوٹلز پر ان ڈور ، آوٹ ڈور سمیت شادی کی تقریبات پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پبلک پارکس،سوئمنگ پول ،جم ،تفریحی مقامات اور مزارات بھی کھول دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ٹرانسپورٹ پر لگی پابندیوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

The post اسلام آباد: کورونا کیسز میں کمی ، انتظامیہ نے پابندیاں ختم کر دیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email