راولپنڈی پولیس کی کارروائی، چورگینگ کے 3 کارندے گرفتار

راولپنڈی تھانہ ویسٹریج پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں موٹرسائیکل چوراورسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین کارندے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلند خان,حبیب اللہ اور مشتاق سے 5 موٹرسائیکل، 02 لاکھ 30 ہزار روپے اوراسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان نے موٹرسائیکل چوری اورسنیچنگ کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم بلند خان اس سے پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں رابری اور سنیچنگ سمیت متعدد مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔

The post راولپنڈی پولیس کی کارروائی، چورگینگ کے 3 کارندے گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email