جان محمد جمالی محب وطن اور زیرک سیاستدان ہیں،عثمان بزدار

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے جان محمد جمالی محب وطن اور زیرک سیاستدان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جان محمد جمالی کو بلوچستان اسمبلی کا بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے کہ جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا جان محمد جمالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے کہنا تھا کہ جان محمد جمالی محب وطن اور زیرک سیاستدان ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا  کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلوچستان میں بسنے والے بہن بھائیوں کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ برس کے دوران بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔

The post جان محمد جمالی محب وطن اور زیرک سیاستدان ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email