شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے وزراء ہر حکومت میں موجود ہوتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے وزراء ہر حکومت میں موجود ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حافظ سعید رضوی کو فوری رہا کیا جائے کیونکہ حکومت نے وعدہ کیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور ریاست اگر اپنے وعدوں پر عمل نہ کریں تو صورتحال پیچیدہ ہوجاتی ہے، شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے وزراء ہر حکومت میں موجود ہوتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ میڈیا پر پابندی ہے اسکے باوجود اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے، ملک میں فساد اور انتشار نہیں چاہتے۔

The post شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے وزراء ہر حکومت میں موجود ہوتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email