جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی میں اضافہ ہوگا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب ہے کہ عمران صاحب چور ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا اور عمران صاحب وہ جو سبسڈی دینی تھی اُس تماشہ کا کیا ہوا؟  کہا تھا نہ پیٹرول اور مہنگا ہو گا، اِس کے بعد پھر مہنگا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے عوام کا پیٹ کاٹ رہے ہیں، عمران صاحب ہر روز کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز آٹا، چینی، انڈے، تیل اور دالیں مہنگی کرتے ہیں، عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرتے ہیں، جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی،عمران خان کے ہوتے ہوئے مہنگائی ختم نہیں ہوسکتی، جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی میں اضافہ کر کے مہنگائی ختم کرنے اور مہنگائی کا نوٹس لینے کا تماشہ کرتے ہیں، قوم گھروں سے نکلے اور ظالم حکومت ختم کرے، عمران صاحب سے نجات میں قوم کی نجات ہے۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ایک اور ظالمانہ اضافہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں کیا جارہا ہے، 6 روپے پیٹرول اور 8 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ظلم کی بدترین مثال ہے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قیمتوں میں یہ اضافہ ثبوت ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کا حوصلہ نہیں رکھتے، عمران صاحب خدا کا خوف کریں، ابھی دس دن پہلے آپ قوم پر پیٹرول بم گرا چکے ہیں، عمران صاحب آپ نے قوم سے 46 روپے لیٹر پیٹرول کا وعدہ کیا تھا، اب قوم پر یہ ظلم کیوں کررہے ہیں۔

The post جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی میں اضافہ ہوگا، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email