سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری

سام سنگ کمپنی کی جانب سے نئے فلیگ شپ فون کی تیاری اور اس میں شامل کئے جانے والے فیچرز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

اس حوالے سے جاری لیکس میں بتایا جارہا ہے کہ 2022 کے آغاز میں ہی لیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کو متعارف کرایا جائیگا۔

لیکس میں بتایا گیا ہے کہ  ایس 22 الٹرا کا ڈسپلے اب تک کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر ہوگا۔

 ڈسپلے کوالٹی کے لحاظ سے سام سنگ ایس 22 الٹرا نیا معیار طے کرے گا اور اسکرین کی پیک برائٹنس اتنی زیادہ ہوگی جو کسی فون میں نظر نہیں آئی ہے۔

اسکے علاوہ لیکس میں بتایا گیا ہے کہ فون میں ایس پین سپورٹ موجود ہوگی جبکہ بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جس میں پہلے سے بہتر ایچ ایم 3 سنسر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک 10 میگا پکسل پیری اسکوپ، ایک 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہوگا۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 4 سے کیا جائے گا۔

The post سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email