اقراء عزیز اپنا قیمتی سامان جہاز میں بھول گئیں؟ ایئرلائن سے مدد کی اپیل

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز گذشتہ روز اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ پاکستان سے دبئی پہنچی ہیں اور دورانِ سفر اپنا فون جہاز میں بھول گئیں ۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر اماراتی ایئرلائن سے اپنا فون دوبارہ واپس حاصل کرنے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی ہیں اور اب انہیں دو راتوں تک دبئی میں ہی رہنا ہے اور انہیں اپنے بیٹے کی بہت یاد آرہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ ایئرلائن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیا وہ اداکارہ کی مدد کرسکتے ہیں۔

The post اقراء عزیز اپنا قیمتی سامان جہاز میں بھول گئیں؟ ایئرلائن سے مدد کی اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email