معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار پنیت راجکمار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیت راجکمار اپنے جِم میں ورزش کے دوران اچانک گر گئے ،انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بچ نہ سکے اور دُنیا سے کوچ کرگئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو اداکار کی اچانک موت کی خبر سے دھچکا لگا ہے۔

پاور اسٹار کے نام سے مشہور پنیت راجکمار کو ایک ناقابل یقین حد تک شہرت ملی، اُن کی بطور فلم پروڈیوسر کی کوششوں کو بھی زبردست پذیرائی ملی۔

The post معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email