پاکستان اور انڈونیشیا کو تجارت کیلئے اپنے تاریخی روابط تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، انڈونیشین سفیر

انڈونیشین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کو تجارت کیلئے اپنے تاریخی روابط تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو کا جمعرات کو جمہوریہ انڈونیشیا کے یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ اور 54ویں آسیان ڈے کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی معاملات میں مکمل ہم آہنگی اور قریبی تعاون موجود ہے۔

سفیر کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کی جڑیں علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی احترام پر مبنی ہیں،دونوں ممالک نے 1950 میں سفارتی تعلقات قائم کیے اور 2020 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر سال مکمل ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر پام آئل کے معروف درآمد کنندہ اور سابق چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے دس بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔

انڈونیشیا 2018 میں پاکستان کا آٹھواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا جبکہ2020 میں دوطرفہ تجارتی حجم 2.6 ارب امریکی ڈالر تھا جو اب تین ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا سے تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمارے درمیان قریبی شراکت داری قائم ہے ، ہم اپنے اقتصادی اور عوامی کے تعلقات کو گہرا کرنے اور امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کی طرف بڑھنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں، ہم باہمی تجارت، امن اور استحکام کو فروغ دیں گے۔

پام آئل کے معروف درآمد کنندہ اور سابق چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے پام آئل پر درآمدی ڈیوٹی کم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو کم قیمت پر گھی اور کوکنگ آئل مل سکے۔

سابق چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ پام آئل برآمد کرنے والے ممالک سے بھی کہا کہ وہ پیداوار میں اضافہ کریں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایکسپورٹ ٹیکس میں کمی کریں کیونکہ اربوں لوگ اس تیل کا استعمال کرتے ہیں۔

The post پاکستان اور انڈونیشیا کو تجارت کیلئے اپنے تاریخی روابط تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، انڈونیشین سفیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email