عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور بہت عرصے سے ساتھ ہیں اور اب ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائی  کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے ان کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ  یہ دونوں رواں سال کے دسمبر تک شادی کرلیں گے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt ☀ (@aliaabhatt)

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt ☀ (@aliaabhatt)

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں کی جانب سے ماہ دسمبر میں کسی قسم کی کوئی مصروفیات نہیں رکھی گئیں ہیں جبکہ رنبیر کپور نے اپنی فلم کی شوٹنگ بھی دسمبر کی بجائے جنوری میں کردی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، دونوں نے گزشتہ برس شادی کرنی تھی لیکن کووڈ 19 کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ ترک کردیا تھا۔

The post عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email