صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کیلئے پر عزم ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ایوان کے اعتماد پر شکرگزار ہوں، بلوچستان کی ترقی ترجیح ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی بنچز کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، اپوزیشن کے کسی حلقے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا ، بلوچستان کی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر ہی پالیسی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی ، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا حلف لیں گے۔

The post صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کیلئے پر عزم ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email