نیب کا ادارہ عمران خان کی بی ٹیم ہے ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ عمران خان کی بی ٹیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کو ضمانت کے بعد جیل سے رہائی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ثابت قدمی اور اصولوں پر ڈٹے رہنا قابل ستائش ہے ، نیب کا ادارہ عمران خان کی بی ٹیم ہے، جس کا مقصد اپوزیشن کی آواز کو دبانا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام پر مبنی کارروائیاں ملک میں انتشار کو جنم دے رہی ہیں۔

The post نیب کا ادارہ عمران خان کی بی ٹیم ہے ، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email