پی ٹی آئی حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل پر رہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل پر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بیساکھیاں ہٹ جائیں تو انجام بلوچستان کی صوبائی حکومت جیسا ہوگا، گزشتہ 3 برسوں میں ملک کے ہر شعبے کو برباد کیا گیا، ادارے کمزور اور بیڈ گورننس کی تاریخ رقم ہوئی، حکمرانوں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے تابع کر دیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈالر کی پرواز اور روپیہ کی تنزلی کا سفر جاری ہے، سوا 3 سالوں میں اربوں ڈالرز کا قرضہ غریب قوم پر لاد دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے کشکول توڑنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا ہے، حکمرانوں کو 22 کروڑ عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بے روزگار نوجوانوں کا تاریخی مارچ ہوگا۔

The post پی ٹی آئی حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل پر رہی ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email