عاصم اظہر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح کی خوشی میں جلد اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کی خوشخبری سُنا دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا پر فعال عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے میچ جیت جانے کی خوشی میں جلد ہی اپنا گانا ریلیز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈکپ کے اختتام کے فوری بعد ہی اپنے البم کا پہلا گانا جاری کریں گے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ اگر میں نے کہہ دیا تو یہ میرا وعدہ ہے۔

The post عاصم اظہر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email