پاکستان کی عظیم افواج اور وزیراعظم ایک پیج پرہیں ، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی عظیم افواج اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم ہاؤس بنی گالا میں اہم میٹنگ ہوئی ، 19 نومبر تک جنرل فیض ڈی جی آئی ایس آئی ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ، سوائے فرانس ایمبیسی کے مسئلے پر تمام باتیں طے ہیں ، اب انکے فرائض میں شامل ہے کہ وہ راستے کھول دیں ، فرانس ایمبیسی کے مسئلے پر بہت زیادہ مسائل ہیں ، پابندیاں لگانے پر دنیا میں کام ہو رہا ہے ، سارا یورپ فرانس کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے بہت زیادہ لوگ فرانس میں رہتے ہیں ، رحمت للعالمین اتھارٹی بھی بنا دی گئی ہے ، ناموس رسالت اور ختم نبوت پر یقین نہ ہو تو ایمان کامل نہیں ہوتا ، امن چاہتے ہیں اس ملک کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر پر دباؤ ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے ، آٹھ بجے تحریک لبیک سے بات کرنے کے بعد وزیر اعظم سے بات کرونگا ، تحریک لبیک نے دو نومبر تک کا وقت دیا تھا ، اس کا مطلب وہ پھر دھرنا  دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس مسئلے پر ہماری مجبوریاں ہیں ، یہ ملک  بنا ہی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہ ﷺ کے نام پر ہے ، سعد رضوی سے پھر بات کروں گا۔

The post پاکستان کی عظیم افواج اور وزیراعظم ایک پیج پرہیں ، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email