سلمان خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ اداکار نے تاریخ کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے مداحو ں کو نئی فلم  انتم  کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر کے خوشخبری سنادی ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم  انتم  کا ٹریلر ریلیز کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

انہوں نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی انتم کا ٹریلر جاری ہوا ہے، فلم آپ کے قریبی سینما گھروں میں رواں سال 26 نومبر کو ریلیز ہو گی۔

یاد رہے کہ اداکا ر سلمان خان اور اداکار آیوش شرما پہلی بار اسکرین پر مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم انتم: دی فائنل ٹروتھ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم میں سلمان خان ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ آیوش شرمانے منفی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کو سلمان کی والدہ سلمیٰ خان نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے سلمان خان فلمز کے بینر تلے پیش کیا جائے گا۔

The post سلمان خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ اداکار نے تاریخ کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email