وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ چترال

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمود خان نے دورہ چترال میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، وزیر اعلیٰ نے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل شدہ سنگور پل کا افتتاح کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے تجارتی بنیادوں پر چترال اکنامک زون کا اجراء کیا، چترال اکنامک زون سے بلا واسطہ روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے، 40 ایکڑ پر محیط چترال اکنامک زون میں 62 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کلکٹک چترال روڈ اور بروز پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ان منصوبوں پر بالترتیب 29 کروڑ اور 5 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

 انہوں نے دنین بائی پاس روڈ اور ایون – کیلاش پل کا افتتاح کیا، یہ منصوبے بالترتیب 5 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے 46 کلو میٹر طویل کیلاش ویلی روڈز کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ 4.2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے 28 کروڑ روپے مالیت کے نوٹیفکیشن آف لوئر چترال منصوبے کا بھی اجراء کیا، ساڑھے 8 کلو میٹر طویل کریم آباد روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ساڑھے 5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ ریسکیو 1122 اسٹیشن کا افتتاح کیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے تقریبا 9 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈگری کالج میں بی ایس بلاک کا بھی افتتاح کیا۔

The post وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ چترال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email