علی ظفر نے پشتو گانے کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کردی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا پہلا پشتو گانا لارشہ پخاورتا ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر مسلسل ایک ماہ سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پشتوگانے کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گلوکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب ہم اس گانے کی شوٹنگ کے لئے ڈانس کر رہے تھےتو کون جانتا تھا کہ یہ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پورے ایک مہینے تک پہلے نمبر پر ٹرینڈ کرتا رہےگا۔

علی ظفر نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ  کیا یہ کوئی نیا ریکارڈ بن گیا ہے؟

انہوں نے  لکھا کہ یہ تو دوہرے جشن کا تقاضا ہے۔

خیال رہے کہ علی ظفر نےاپنے کیرئیر کا پہلا پشتو گانا ریلیز کر دیا ہے اور یہ خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

اس حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔

علی ظفر اور گُل پانڑہ کے اس نئے گانے کا نام ’لاشار پخاور‘ ہے جس میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

The post علی ظفر نے پشتو گانے کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email