ہم آج بھی پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کو تیار ہیں ، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نےپہلےبھی کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لائی جاۓ۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک کو حلال قرار دیا گیا اور پنجاب میں حرام ، ہمارےساتھ اتحاد میں اےاین پی موجودہے،ن لیگ اورمولانا ہمارے مشورے پر سوچ  لیں۔

 اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈالر کی اڑان اور سلیکٹڈ سرکار کی گراؤٹ تیز رفتاری سے جاری ہے۔

سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، غیر منتخب مشیر خزانہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے تباہ کن معاہدے کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ عمران خان 200 معیشت کے ماہر کہاں غائب ہیں، حیرت کی بات ہے پی ٹی آئی کا ایک بھی اسمبلی ممبر وزیر خرانہ کے لائق نہیں ہے، عمران خان کی سوچ انڈوں اور کٹوں سے شروع ہوکر بھنگ پر ختم ہوتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا تھا کہ نالائق وزیر اعظم کو نکالنے کیلئے عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے۔

The post ہم آج بھی پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کو تیار ہیں ، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email