عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت سرینا ہوٹل میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامی افسران اور منتخب نمائندے مشترکہ اقدامات کر کے مہنگائی پر قابو پائیں، عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، عوام کو ریلیف دینا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، منتخب نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں، منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو جائز کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، فیصل آباد کی انتظامیہ، پولیس افسران اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

The post عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email