سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو تبدیل کیے جانے کا امکان

 سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر معین الحق کو نئے سیکریٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کو وطن واپس بلایا جائے گا ، سینئر سفارتکار امیر خرم راٹھور کی سعودی عرب میں سعودی عرب میں بطور سفیرتقرری کا امکان ہے ، امیر خرم راٹھور  کینیڈا میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم راٹھور نے چند ہفتے قبل ہی کینیڈا میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ، سعودی عرب میں نئے متوقع سفیر خرم راٹھور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران وہاں موجود تھے۔

واضح رہے کہ خرم راٹھور کے کل پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ، امریکہ میں بھی پاکستان کے سفیر کی تبدیلی کا امکان ہے۔

The post سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو تبدیل کیے جانے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email