سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

سندھ ہائی کورٹ کے حکم  پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم  پر کم عمر ڈرائیورز  ،  گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی میں کارروائی کا سلسلہ جاری  ہے۔

اس ضمن میں  2 ستمبر سے 25  اکتوبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں  درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کیے۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیوری پر 28835 چالان  اور14417500 روپے جرمانے کیے گئے ، گاڑی  چلانے کی اجازت دینے پر والدین اور گاڑی کے مالک کو  16578 چالان  جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ اب تک 16578000 روپے کے جرمانے کیے گئے اور اسکے ساتھ ہی 27328  گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

The post سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email