قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ ٹیم کو دھول چٹا کر جیت کا تسلسل برقرا رکھے گی ، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ ٹیم کو دھول چٹا کر جیت کا تسلسل برقرا رکھے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد اب نیوزی لینڈ کی باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان میں کرکٹ کے خلاف گہری سازش کی ، اس کا منہ توڑ جواب گزشتہ میچ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے دیا ، قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کو دھول چٹا کر جیت کا تسلسل برقرا رکھے گی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان اور کرکٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی سے پاکستانی ٹیم اس بات کو سچ ثابت کر دیں گے۔

 اس سے قبل وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاستدان جب حکومت میں ہوتے ہیں تو پولیس کی گاڑیاں آگے ہوتی ہیں اور اگر اقتدار نہ ہو تو  وہی پولیس کی گاڑیاں پیچھے ہوتی ہیں۔

وزیرجیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہمیشہ سرکاری گھر میں رہتے ہیں حکومت میں ہوں تو جی۔او۔آر میں گھر ملتا ہے، دوسرا سرکاری گھر جیل ہے جہاں پھر رہنا پڑتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے ابتک یہ محکمہ جیل خانہ جات لاوارث  تھا اور کسی حد تک اب بھی ہے۔ جیل ملازمین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے اور جب وہ اپنی بچیوں کی شادیاں کرتے ہیں تو ایک کرب سے گزرتے ہیں مگر آج کے بعد یہ محکمہ لاوارث نہیں ہو گا۔

وزیرجیل خانہ جات نے کہا تھا کہ سابقہ شوبازیاں کرنے والوں نے بھی اس محکمہ کے لیے کچھ نہیں کیا ابھی وہ یہاں رہ کر بھی گئے ہیں مگر پھر بھی وہ اس محکمہ کا نہیں سوچیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے جیل اصلاحات کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے خود جیلوں کے دورے کیے اور اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائے ۔

وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر معاملات کو  احسن طریقے سے چلا رہے ہیں، آج ہم اس محکمہ کا خیال رکھیں  گے تو کل یہ ہمارا بھی خیال رکھے گا۔

The post قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ ٹیم کو دھول چٹا کر جیت کا تسلسل برقرا رکھے گی ، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email