چیف الیکشن کمیشنر کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس

چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں ہونے والے تحصیل اور ویلج ، نیبر ہوڈ کونسلوں کے انتخابات پر بریفنگ دی گئی، الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔

  الیکشن کمیشن نے بلوچستان، سندھ  اور اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے چیف سیکرٹریز سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات 2023 کے لئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

The post چیف الیکشن کمیشنر کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email