کینسر کے مرض میں مبتلا معروف اداکار چل بسے

امریکا کی مشہور کامیڈی ڈرامہ سیریز ‘فرینڈز’ میں اہم کردار ادا کرنے والے فنکار جیمز مائیکل 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جیمز مائیکل کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں شریکِ حیات جینیفر کارنو کو چھوڑا ہے جبکہ انتقال کی خبر کی تصدیق جیمز مائیکل کے منیجر نے کی۔

اداکار کے منیجر کا کہنا ہے کہ جیمز مائیکل ٹیلر کا انتقال اتوار کے روز کیلیفورنیا کے گنجان آباد ترین شہر لاس اینجلس میں ہوا۔ وہ اتنے ملنسار تھے کہ انہیں ایک بار ملنے والا شخص انہیں زندگی بھر کیلئے دوست بنا لیتا تھا۔

واضح رہےکہ 3 سال قبل 2018 میں جیمز مائیکل کے جسم میں ایڈوانسڈ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جو بڑھ کر ان کی ہڈیوں تک پھیل گیا تھا۔ انہوں نے کینسر کے خلاف جدوجہد شروع کی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنا پیغام پہنچایا۔

فرینڈز سیریز کی کم و بیش 150 اقساط میں جیمز مائیکل نے اداکاری کے جوہر دکھائے جو امریکی ٹی وی چینل میں 1994 سے لے کر 2004 تک نشر کیا گیا۔ اداکارہ جنیفر آنسٹن کا کہنا ہے کہ جیمز مائیکل کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ امریکی اداکار کے انتقال پر ساتھی اداکاروں اور بالی وڈ اداکاراؤں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما اور کرینہ کپورخان  نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوریز میں اداکار جیمز مائیکل کی تصویر لگائی اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

— فوٹو: اسکرین گریب

— فوٹو: اسکرین گریب

The post کینسر کے مرض میں مبتلا معروف اداکار چل بسے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email