نسلہ ٹاور کو بارود سے گرانے کا حکم دیا ہے ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کو بارود سے گرانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ریاستی ادارے غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جمع پونجھی اس پر لگی ہوئی ہے ، یہاں کوئی جاگیردار اور سرمایہ راد نہیں رہتا ، لوگوں نے کاروبار اور ملازمتیں کر کے اپنا آشیانا بنایا ہے ، سب چاہتے ہیں کہ تجاوزات ختم ہوں ، جماعت اسلامی نے قبضے اور چائینا کٹنگ پر سب سے پہلے آواز اٹھائی ، بارہ مئی کی آفت میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے تھے ، ریاست ان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہی تھی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کورٹس کی ناکہ بندی کی گئی تھی ، بارہ مئی کو اس وقت کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس تھے ، آگ لگتی رہی کسی عدالت نے خوف کی وجہ سے کمشین کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی ، چودہ سال گزر گئے مگر عدالتوں نے حقیقت عوام کو نہیں بتائی ، چائینا کٹنگ کرنےوالے کون لوگ تھے ، سب کو معلوم ہے ، کیا چیف جسٹس نے ابھی تک کسی چائینا کٹنگ والے یا ان کے سربراہوں کے خلاف کوئی کارروائی کی؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس بم سے گرائیں یا جہازوں سے حملہ کروائیں ، ہمیں بس انصاف دیں ، طاقتور لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ، این او سی جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کون کرے گا ، صوبائی اور وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ یہاں نہیں آرہا ، جماعت اسلامی ان بھائیوں اور متاثرین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر صاحب بند کنیکشن کو بحال کرے ، بجلی بحال کی جائے ، کے الیکٹرک کی کرپشن جاری ہے ، سپریم کورٹ کے الیکٹرک کے معاملے پر کیوں خاموش ہے ، انتظامیہ فوری ان کے پیسے واپس دلوائے ، سپریم کورٹ نے کہا لوگوں کو ان کے پیسے مارکیٹ ویلیو کے حساب سے دیے جائیں ، ہمیں بتایا جائے کون رقم دے گا اور کب دے گا؟

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ، وزیر بلدیات اور کشمنر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں ، چیف جسٹس نے ملک ریاض کے خلاف کیا کارروائی کی ، وزیر اعلیٰ اور زرداری ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، اگر فیلکن کے نام سے کوئی پلازہ بن رہا ہے تو وہ ناجائز ہے ، فیلکن پلازہ اور اسکری فور کے ساتھ والے پلازہ کو بھی اڑایا جائے ، بنی گالہ کو اجازت دی گئی ان کو کیوں نہیں دی  ، ایک ملک میں دو قانون کیسے چل رہے ہیں۔

The post نسلہ ٹاور کو بارود سے گرانے کا حکم دیا ہے ، حافظ نعیم الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email