پاکستان ریلویوز کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

مہنگائی کے دور میں مسافروں کے لیے ایک اور پریشانی سامنےآچکی ہے۔

تفصیلات کے مطاق پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرٹرینوں کے کرایے بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی،   وزارت ریلوے نے مسافروں پرمعاشی بوچھ کم کرنے کے لیے فریٹ ٹرینوں کا 5فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پسنجرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہوگا۔

The post پاکستان ریلویوز کا کرایوں میں اضافے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email