وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مذہبی جماعت کے احتجاج کی موجودہ صورتحال کے بارے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں۔

وزیر داخلہ اور وزیر برائے  مذہبی امور کی جانب سے مذہبی جماعت سے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی جاری رہی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں مذہبی جماعت سے مذاکرات کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا ، مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email