وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آج ضلع لوئر چترال کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان آج ضلع لوئر چترال کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سنگور پل، کیلاش ویلی روڈ، کلکٹک چترال روڈ اور دنین بائی پاس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان چترال ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

The post وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آج ضلع لوئر چترال کا ایک روزہ دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email