ملکی معیشت تباہ کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے ملکی معیشت تباہ کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر کمنٹری کرنے والوں کے منہ پر گلوبل ہنگر انڈیکس کے اعداد وشمار تمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106 پر تھا، 2021 میں عالمی وباء کے باوجود پاکستان 92 نمبر پر ہے، ملکی معیشت تباہ کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی راہ دکھانے والے آج مبرّا ہونے کی کوشش میں ہے، عالمی مالیاتی ادارے سے قرض پر قرض لے کر کک بیکس کے ذریعے جیبیں بھری گئی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچاؤ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں۔

اس سے قبل مسلم  لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے، ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے یکم نومبر کو پھر عمران صاحب مہنگائی کا نوٹس لینے کا ڈرامہ کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے والدین بچوں کے اسکول کے سردی کے یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں رہے۔

مسلم  لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لوگ ماں باپ کے لئے دوائی نہیں خرید سکتے، لوگ گھر کا کرایہ دینے سے مجبور ہوچکے ہیں، خواتین گھر کا سودا سلف نہیں خرید سکتیں۔

The post ملکی معیشت تباہ کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email