اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج بروز منگل شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز کریں گے۔ اجلاس کا فیصلہ چند ضروری امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اراکین کونسل کی مکمل تعداد 20 کی بجائے موجودہ 12 اراکین کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال مئی میں مدت رکنیت پوری کرنے والے 8 ماہرین موضوعات اراکین کی جگہ ابھی نئی تقرری ہونا باقی ہے۔

کونسل کے قواعد کے مطابق 8 اراکین کی عدم موجودگی کی وجہ سے وزارت قانون کا نمائندہ بھی شریک ہوگا اور سابق رکن کونسل جسٹس (ر) رضا خان کو بھی بطور قانونی ماہر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کے 8 ارکان ماہرین موضوعات کی تقرری کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔

The post اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email