بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی

بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ جام کمال خان کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان میں سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے وزیراعلی کے انتخاب کےلئے سیاسی جماعتوں کا رابطوں کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکثریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کا حکومت بنانے کے بارے میں مشاورت کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے قدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کیلئے نامز کردیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا بھی اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  جے یو آئی ف، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نے اس حوالے سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا ، ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہوگا مشاور ت سے اور اعلانیہ ہوگا ، ہم نے بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ جام کمال خان کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھے ، جب بی اے پی کے اپنے ارکان جام کمال کو چھوڑ چکے تھے تو ہم تو تھے ہی اپوزیشن میں، بلوچستان میں ہم نے حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا۔

سربراہ پی ڈی ایم  نے کہاکہ بلوچستان میں ہمارے ساتھ اپوزیشن میں پی ڈی ایم کی دو جماعتیں بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ بھی ہیں، ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

The post بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email