پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، مریم اورنگزیب

مسلم  لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم  لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے، ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے یکم نومبر کو پھر عمران صاحب مہنگائی کا نوٹس لینے کا ڈرامہ کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے والدین بچوں کے اسکول کے سردی کے یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں رہے۔

مسلم  لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ لوگ ماں باپ کے لئے دوائی نہیں خرید سکتے، لوگ گھر کا کرایہ دینے سے مجبور ہوچکے ہیں، خواتین گھر کا سودا سلف نہیں خرید سکتیں۔

The post پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email