سبطین خان آج سیکرٹری جنگلات سے ملاقات کریں گے

وزیر جنگلات سبطین خان آج سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سبطین خان آج سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سے ملاقات کریں گے جہاں ملاقات میں مون سون شجرکاری اہداف کی بروقت تکمیل بارے تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران وزیر جنگلات سبطین خان اب تک حاصل ہونے والے شجرکاری ٹارگٹ پر بریفنگ بھی لیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران شاہد زمان محکمہ جنگلات کے ترقیاتی پراجیکٹس حوالے سے بھی وزیر جنگلات کو آگاہ کریں  گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے ایجنڈا میں موسم بہار میں شجرکاری کی تیاریوں پر مشاورت بھی شامل ہے۔

The post سبطین خان آج سیکرٹری جنگلات سے ملاقات کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email