والد کا سایہ شجر دار درخت کی طرح ہوتا ہے،عثمان بزدار

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ والد کا سایہ شجر دار درخت کی طرح ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر کے والد انتقال کا بہت دکھ ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا عاطف نذیر کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے والد کی وفات پر دلی رنج ہوا۔

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدارکا عاطف نذیر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ والد کا سایہ شجر دار درخت کی طرح ہوتا ہے، اللہ تعالٰی آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

واضح رہے نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر منڈی بہاؤالدین میں مرحوم کے آبائی گاؤں  میں ادا کی جائے گی۔

The post والد کا سایہ شجر دار درخت کی طرح ہوتا ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email