پیپلز پارٹی جمعہ کے روز مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کریگی،حسن مرتضی

جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمعہ کے روز مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کریگی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں،ان کا بس چلے تو یہ سانس لینے پر بھی آکسیجن ٹیکس لگا دیں۔

جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 70سالہ ریکارڈ توڑنے پر مہنگائی کو اپنا انتخابی نشان بنا لے۔

جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 46تا 133فیصد اضافہ حکومت کی اصل کارکردگی ہے۔

جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر انہوں نے عوام کو 3برس میں دو گنی مہنگائی دی ہے۔

جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل150روپے فی لٹر سے اوپر لیجانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ڈالر اور تیل مہنگا کر کے عوام پر مہنگائی کا سونامی کھلا چھوڑ دیا ہے۔

The post پیپلز پارٹی جمعہ کے روز مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کریگی،حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email