سوڈان کو دی جانے والی معاشی امداد روک دی گئی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سوڈان کو دی جانے والی معاشی امداد روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ کو سوڈان میں فوجی بغاوت پر تشویش ہے، سوڈان کو دی جانے والی 70کروڑ ڈالر کی معاشی امداد روک دی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں وزیراعظم سمیت، سیاسی رہنماوں اور سویلین اہلکاروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدامات سے سوڈان میں اقتدار کی سیاسی منتقلی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا ہے کہ سوڈان سویلین عبوری کونسل کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

The post سوڈان کو دی جانے والی معاشی امداد روک دی گئی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email