امریکا کا عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

امریکا کی جانب سے  کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے لیے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  امریکہ میں دوسرے ممالک کے لیے سفری کیٹیگریز ختم کی جارہی ہیں جبکہ امریکی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی بھی امریکا کا سفر کر سکیں گے۔

وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے سفر کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے، غیر ملکی اورغیر ویکسینیشن شدہ افراد امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

اسکے علاوہ 18برس سے کم عمرافراد اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ ایسے شہری بھی مستثنیٰ ہیں جن کے ممالک میں ویکسینیشن دستیاب نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ویکسینیشن شدہ افراد کو 3 دن پہلے ٹیسٹ کروانا  ہوگا ، اس دوران ایس او پیز کے پروٹوکول کو مد نظر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ  اقدام ایئرلائن انڈسٹری کی بحالی اور سفری سہولت دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

The post امریکا کا عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email