کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشستوں پر انتخاب آج ہوگا

کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشستوں پر انتخاب آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 7 مخصوص نشستوں پر24 امیدوار میدان میں ہیں، 4 اقلیت اور 3 مزدور، کسان، خواتین، نوجوان کی نشست پر مقابلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کورنگی اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک ایک اقلیت کی نشست پر مقابلہ ہوگا۔

اس کے علاوہ فیصل اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک ایک اقلیت اور ایک ایک مزدور، کسان، خواتین ، نوجوان کی نشست پر ووٹنگ ہوگی۔

خیال رہے کہ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں مزدور کسان، خواتین نوجوان کی نشست پر مقابلہ ہوگا۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم کا امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ میں پی ٹی آئی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان اتحاد ہے۔ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ میں اتحادی ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشستوں پر انتخاب آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email