ملک میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے ہم نے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت صاحب اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

The post ملک میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email