پوری دنیا کے شائقین نے نظریں پاک بھارت میچ پر جمالیں

پاکستانی شائقین کو نتیجہ ماضی کے اعداد و شمار اور تاریخ کے برعکس آنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیمیں  اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان صرف ایک بار فاتح رہا۔

پاکستان کو بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں واحد فتح بنگلور کے مقام پر دسمبر 2012 میں ملی تھی جب اس نے بھارت کو پانچ وکٹ سے زیر کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں روایتی حریف پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئے، جہاں دونوں کے درمیان پہلا معرکہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تھا،دونوں ٹیموں نے مقررہ 20 اوورز میں 141،141 رنز بنائے جس کے بعد ٹائی بریکر کیلئے باول آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔

 دس روز بعد دونوں ایک بار پھر 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں مدِمقابل آئیں، پاکستان ہدف کے قریب آکر بھی فتح سے دور رہ گیا۔

دونوں ٹیمیں 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بار پھر مدِمقابل آئیں، اس میچ میں بھارت نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

2012 میں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا، دو میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلور میں ہوا جس میں پاکستان ٹیم پانچ وکٹ سے کامیاب ہوا تاہم احمد آباد میں ہونیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرایا۔

بنگلہ دیش میں 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر نو گیندوں قبل حاصل کرلیا تھا۔

The post پوری دنیا کے شائقین نے نظریں پاک بھارت میچ پر جمالیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email