صوبائی وزیر معدنیات و چیئرمین رائیونڈ تبلیغی اجتماع کمیٹی حافظ عمار یاسر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

صوبائی وزیر معدنیات و چیئرمین رائیونڈ تبلیغی اجتماع کمیٹی حافظ عمار یاسر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات و چیئرمین رائیونڈ تبلیغی اجتماع کمیٹی حافظ عمار یاسر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں حافظ عمار یاسر نے کہا کہ پنجاب حکومت رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران صحت، سیکیورٹی، 1122 سروس، بجلی، پانی، گیس، سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
حافظ عمار یاسر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 نومبر سے 7 نومبر اجتماع کا پہلا مرحلہ ہو گا اور دوسرا 11 نومبر سے 14 نومبر تک چلے گا۔
حافظ عمار یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں افراد اجتماع میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں اور اجتماع کے آغاز اور اختتام پر ملک و قوم اور مسلم امہ کے لیے دُعا کی جائے گی۔

The post صوبائی وزیر معدنیات و چیئرمین رائیونڈ تبلیغی اجتماع کمیٹی حافظ عمار یاسر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email