لاہور: کالعدم تنظیم کی ریلی میں شامل گاڑیوں کی ٹکر سے،  2 پولیس اہلکار شہید

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ریلی میں شامل گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں ضلع کچہری کے قریب کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان پولیس   کا  کہنا تھاکہ شہید پولیس اہلکاروں میں ایوب اور خالد شامل ہیں اور دونوں اہلکار تھانا گوالمنڈی میں تعینات تھے۔

دوسری جانب ایم اے او کالج کے قریب پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کردیا گیا ہے۔

The post لاہور: کالعدم تنظیم کی ریلی میں شامل گاڑیوں کی ٹکر سے،  2 پولیس اہلکار شہید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email