13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز ہفتے کو کھیلے جائیں

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز (کل) ہفتےکو کھیلے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ہما کلب اسلام آباد کا مقابلہ مسلم کلب چمن سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان ایئرفورس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 کوآرڈینیٹر تیمور کیانی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

The post 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز ہفتے کو کھیلے جائیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email