پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کلب ٹورنامنٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام انٹر کلب ٹورنامنٹ راولپنڈی میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی انٹر کلب چیمپئین  شپ میں نیازی کرکٹ کلب نے پہلا میچ جنون کرکٹ گراؤنڈ میں النور کرکٹ کلب کیساتھ کھیلا جس میں نیازی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور النور کرکٹ کلب کو 133 اسکور پر آل آؤٹ کر دیا۔

باؤلنگ میں نمایاں طور پر حارث نیازی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عبداللہ زبیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ثاقب مروت کے حصہ میں 2 وکٹیں آئیں۔

بیٹنگ کرتے ہوئے نیازی کرکٹ کلب نے ہدف کو 24 اورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر مکمل کر لیا، جس میں عبداللہ زبیر نے 51 اسکور کیے اور مروان سلیم نے 39 اسکور کیے۔

 عبداللہ زبیر کو 3 وکٹیں اور 51 اسکور کی جارہانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کرار دیا گیا۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کلب ٹورنامنٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email