شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 1 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبا دلے میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکر اللہ شہید بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 34 سالہ شہید نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے ہے جبکہ 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 1 دہشتگرد ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email